پاکستانیز ہیرو ز ویلفیئر آرگنائزیشن 2021-23 کے انتخا بات میں چیئر مین سید ذوالفقار حسین شاہ، جنرل سیکریٹری سید محمد سبطین نقوی منتخب

بدھ 23 جون 2021 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) سینئر صحا فی و کالم نویس اور پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری ایس ایم سبطین نقوی نے معروف قانون دان ڈاکٹر محفوظ یار خان، ایڈوکیٹ ایکشن کمشنر کی زیر سر پرستی برائے 2021-23 ایوان آرگنائزیشن میں انتخا با ت کا انعقاد کیا جس میں سابقہ عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ بھر پور حصہ لیا اور نو منتخب عہدیداران کی کامیا بی پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ یہ تمام عہدیداران پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

الیکشن کمشنر ڈاکٹر محفوظ یار خان نے نو منتخب عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے چیئر مین سید ذوالفقار حسین شاہ، وائس چیئر مین محمد عارف قادری، صد ر نفیس احمد خان، نائب صدر قیصر جمال، جنرل سیکریٹری ایس ایم سبطین نقوی، جوائنٹ سیکریٹری شیخ احسن علی، فنانس سیکریٹری زوار فاطمہ، انفارمیشن سیکریٹر ی شہاب علی، آفس سیکریٹری شازیب حسن نقوی، سر پرست اعلیٰ بشیر ہمدرد کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ منتخب آرگنائزر عہدیداران کی حلف برادری کی تقریب 27 جون کو مقامی ہوٹل پر منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نو منتخب جنرل سیکریٹری ایس ایم سبطین نقوی نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زمہ داران اظفر صدیقی، ریحانہ خا تون، الطا ف احمد، ڈاکٹر محفوظ یار خان کے عام انتخا با ت میں خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم 16 سالوں سے جو اپنے قومی ہیروز کے کارناموں کے سلسلے میں کام کر رہے ہیں آئندہ بھی نو منتخب عہدیداران کے ساتھ کام کرتے رہینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں