فریدہ عاقل انتقال کرگئیں ،ْ نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسماء سفیر ودیگر خواتین رہنماؤں اہل خانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت/تحریک کے لیے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اسماء سفیر

بدھ 23 جون 2021 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین کے تحت حج ماسٹر ٹرینر، رکن جماعت اسلامی اور مہتممہ دفتر فریدہ عاقل انتقال کرگئیں ،نماز جنازہ اداکردی گئی جب کہ مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر،معتمدہ کراچی فرح عمران،نائب ناظمات کراچی ثناء علیم،جاویداں فہیم،شیبا طاہر،سمیہ عاصم،شمینہ عتیق،ناظمات اضلاع،نگرانات شعبہ جات،مرکزی وصوبائی ذمہ داران نے مرحومہ کے اہل خانہ سے ملاقات وتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے لیے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

اللہ ان کی بہترین میزبانی فرمائے، اہل خانہ کو صدقہ جاریہ بنائے اور صبر جمیل عطا کرے۔انھوں نے مرحومہ کی بلندی درجات کی خصوصی دعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں