کراچی،زمین کے تنازعے اور زمین پر قبضے کے تنازعے پر دو فریقین اوردو گروہوںکے درمیان تصادم ، خواتین سمیت 20افراد زخمی، 4 افراد گرفتار

بدھ 23 جون 2021 23:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) اسٹیل ٹاون لنک روڈ اور منگھو پیر میں زمین کے تنازعے اور زمین پر قبضے کے تنازعے پر دو فریقین اوردو گروہوںکے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ ، لاٹھی اور ڈنڈوں کے وارسے خواتین سمیت 20افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نی4 افراد کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاون کے علاقے لنک روڈ بارہ کلو میٹر کے فاصلے پر قائم مہراب جوکھیو گوٹھ میں فائرنگ ، لاٹھی اورڈنڈوں کے وارسے 12افراد کی زخمی ہوگئے اس اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے مشتعل افراد کو منتشر کیا اور زخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق مذکورہ گوٹھ کی زمین کے تنازعے پرایک ہی برادری سے تعلق رکھنے والے بشیر جوکھیو اور سلیم جوکھیو کے کارندوں میں جھگڑا ہوا تھا پولیس نی4 ملزموں کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ مزید گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس کے مطابق رپیٹر کے چھرے لگنے سے 35سالہ عزیزہ زوجہ غلام رسول ، 30سالہ منور ولد بشیر ، 40سالہ بشرا زوجہ میداری ، 55سالہ عزیز ولد مہراب 28سالہ شیرین زوجہ ایاز اور 30سالہ ضمیر ولد عبدالمنان زخمی ہے جبکہ لاٹھی ، ڈنڈوں اور مکوں سے بشیر ، غلام محمد ، فاطمہ ، گل جان ، نور جہاں بی بی اور بھیرا نامی خاتون زخمی ہوئی جنہیں جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ایک ہی برادری سے تعلق رکھتے ہے انکے درمیان گذشتہ دو سال سے زمین پر تنازعہ چل رہا ہے جبکہ انھوں نے عدالتوں سے بھی رجوع کیاہوا ہے ، تاہم پولیس واقعے کی تفتیش کے بعد مقدمات کریں گی۔

(جاری ہے)

ادھر منگھو پیر کے علاقے دیہہ مائی گاڑی محمد گوٹھ بلاک بی فضل ہوٹل کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سی8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیاجہاں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت20 سالہ سید فرزند علی ولد سید فرمان شاہ کے نام سے کی گئی جبکہ ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 21 سالہ دیدارحسین ولد یارمحمد،40 سالہ عبداللہ ولد یار محمد ، 30 سالہ قربان علی ولد یارمحمد،45 سالہ عبداللہ ولد دلشاد ، 21 سالہ عمران ولد علی محمد اور30 سالہ عبدالامین ولد علی محمد کے نام سے کر لی گئی اس حوالے سے ایس ایچ او امین کھوسو نے بتایا کہ زمین پر قبضے کے تنازعہ پر دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں مذکورہ افراد زخمی ہوئے ہیں ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے جن سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، جبکہ زخمیوں کے بیاناے بھی قلم بندکرکے واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں