کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ کو رواں کرنے کے لئے نیشنل میری ٹائم ڈیزاسٹر کنٹنجنسی پلان فعال

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ کو رواں کرنے کے لئے نیشنل میری ٹائم ڈیزاسٹر کنٹنجنسی پلان (آلودگی) فعال کر دیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف پاکستان میری ٹائم ڈیزاسٹر مینجمنٹ بورڈ کے چئیرمین کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے آلودگی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے نیشنل کنٹنجینسی پلان کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی فعالی کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف(آپریشنز) کی سربراہی میں میری ٹائم ڈیزاسٹر رسپانس کمیٹی کیاجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اجلاس میں چیئرمین کے پی ٹی, ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ اور دیگر ملکی میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز کے نمائندگان شریک تھے،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز سے ممکنہ تیل کے رساؤ کی صورت میں تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں،کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے جہاز کے اطراف انسداد آلودگی بیرئیر بھی لگایا جا رہا ہے،پاک بحریہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں