پاکستانی بنگالی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
خواتین،بچے ، بڑے، نوجوان اور پاکستانی بنگالی برادری کے قائدین کی شرکت ہم بانیان پاکستان کی اولادوں پر آخر کب تک اپنے ہی ملک میں ظلم وزیادتی ہوتی رہے گی آخر کب تک ، شیخ محمد فیروز ہمیں شناختی کارڈ پاسپورٹ و دیگر دستاویزات فراہم کیا جائے ہمیں ہمارے حقوقِ سے محروم رکھنا گہری سازش کے مترادف ہے
اتوار 25 جولائی 2021 18:00
(جاری ہے)
ہم بانیان پاکستان کی اولادوں پر آخر کب تک اپنے ہی ملک میں ظلم وزیادتی ہوتی رہے گی آخر کب تک قیام پاکستان 1947 میں ہم نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر دیگر اقوام کیساتھ پاکستان کو آزادمملکت بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیاد رکھنے میں ہمارے آباو اجداد کا لہو شامل ہے۔دیگر قوموں کی طرح ہمارے آبا واجداد کی قربانیاں بھی لازوال ہے جسکو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔23مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش کرنے والا مولوی اے کے فضل الحق بنگالی تھا۔پاکستان کا دوسرا وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین بھی بنگالی تھا۔پاکستان کا نائب صدرنورالامین بھی بنگالی تھا۔پاکستان کا پہلا ڈپٹی اسپیکر بھی بنگالی تھا۔1965 کی جنگ کے عظیم ہیرو ایم ایم عالم پائلٹ بھی بنگالی تھاجنہوں نے 1965 کی جنگ میں انڈیا کے جہازوں کی دھجیاں اڑا دی۔1965کی جنگ میں لاہور میں تعینات بنگال ریجمنٹ نے انڈیا کے فوجیوں کو ہوش اڑا دیئے انڈیا نے تین بڑے حملے کئے جنکو بنگال ریجمنٹ نے سیسہ پلائی دیوار بن کر پاکستان کا دفاع کیا۔1971 میں بھی پاکستانی بنگالیوں نے ملک کی دفاع کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمنوں کے خلاف الشمس،البدر رضا کار تنظیم بناکر جنگیں لڑیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر ملکی تارکین وطن کے ساتھ جوڑنا انتہائی ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔سمندر کا سینہ چیر کے ہمارے جانباز مچھیرے،قالین اور گارمنٹس اور دیگر صنعتوں کو فروغ دیتے ہوئے اربوں ڈالر ملک پاکستان کو زر مبادلہ کماکر دیتے ہیں۔ شیخ محمد فیروز نے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش کو آج تک تسلیم نہیں کیا،جینامرنا سب کچھ پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے پاکستانی محب وطن لاکھوں بنگالیوں کو تمغہ شجاعت دینے کے بجائے غیر ملکی تارکین وطن کی صف میں کھڑا کردیا جاتا ہے۔آخر یہ ظلم کب تک ہماری تیسری نسل پاکستان میں آباد ہے آج بھی ہمارے لاکھوں بچے،بچیوں کے ب فارم میں اندراج نہیں لاکھوں 18سال سے زائد نوجوانوں اور بیٹیوں کو شناختی کارڈ سے نادرا نے محروم رکھا ہے ۔ کبھی نارا،کبھی ایف آر ایس بی ،کبھی بنگلہ سیل دیگراداروں کی ظلم وزیادتی 50سالوں سے بھگت رہے ہیں۔آخر ہمارا قصور کیا ہی ہمیں تیسرے درجہ کا شہری کیوں سمجھا جاتا ہی کب یہ تعصب کا عینک اتار کے پھینکیں گے۔ہمارے لاکھوں بچے،بچیاں صرف شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کرسکے اسکا ذمہ دار کون ہی ہماری نسل کشی آخر کیوں کی جارہی ہی نہ ڈاکٹرز نہ انجینئر اور نہ سائنسدان نہ وکیل بن پارہے ہیں۔ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر ریکارڈ کروایا ہے۔ہمارے ووٹوں سے وزیراعظم،صدر بن جاتے ہیں افسوس اور دکھ کا مقام ہے پھر تارکین وطن اور غیر ملکیوں کے ساتھ ہمیں جوڑ دیا جاتا ہے۔اب ظلم کی انتہا دیکھیں ایف آئی اے نے محب وطن پاکستانی بنگالیوں کے خلاف جھوٹی و من گھڑت اعداد وشمار پیش کرکے ایک بار پھر ظلم و زیادتی کا بازار گرم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم بزدل ہیں۔آج بھی ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمنوں کے خلاف جنگیں لڑنے اور پاکستان کی دفاع کیلئے ہمہ وقت لاکھوں پاکستانی بنگالی تیار ہیں۔پاکستانی بنگالیوں کے خلاف ہر سازشیں ناکام بنادینگے ان شا اللہخدارا! وزیراعظم پاکستان،صدر پاکستان،آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی،وفاقی وزیر داخلہ ایف آئی اے کے غلط اعداد و شمار کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئے اصل حقائق کو سامنے لائیں۔یہ ملک پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کے مترادف ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ بنگالیوں کے حوالہ سے اپنا بیان واپس لے ۔ہم پاکستانی ہیں اور بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ہمیں تنگ کرنا بند کیا جائے ۔ ہمیں شناختی کارڈ پاسپورٹ و دیگر دستاویزات فراہم کیا جائے ہمیں ہمارے حقوقِ سے محروم رکھنا گہری سازش کے مترادف ہے ۔ ہمیں دیگر برادریوں کی طرح سرکاری نوکریاں بھی دی جائیں ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مر حلے کے دوسرے روز گروپ ڈی، ای اور ایف سے 18 میچوں کا فیصلہ
ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی مسترد کردی
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ