ایل اے 16 کے حتمی نتائج ابھی تک امیدواروں کو نہیں دئیے گئے،شازیہ مری

انتخابی نتائج فی الفور جاری نہ کئے گئے تو دمادم مست قلندر ہوگا، سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین

پیر 26 جولائی 2021 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے حتمی نتائج ابھی تک امیدواروں کو نہیں دئیے گئے , آزاد جموں و کشمیر میں ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 سے جیالے امیدوار سردار قمر زمان واضح برتری سے جیت رہے ہیں. شازیہ مری نے کہا کہ ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 میں شکست سے بچنے کے لئے پولنگ اسٹیشنوں کو ہی جلادیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے انتخابی نتائج فی الفور جاری نہ کئے گئے تو دمادم مست قلندر ہوگا اور چند سو ووٹوں سے ہروائے جانے والے ایل اے 32 چکار سے جیالے امیدوار اشفاق ظفر کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل اے 19 ہجیرہ سے جیالے امیدوار سعود صادق کو بھی چند سو ووٹوں سے ہروایا گیا اور وہ دوبارہ گنتی کی درخواست دینے والے ہیں، اور دوبارہ گنتی میں ایل اے 19 ہجیرہ اور ایل اے 32 چکار سے جیالے امیدوار جیت جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں