گلبہارسیوریج لائنیں درست نہ کی گئیں تو دمادم مست قلندرہوگا،سلیم خاں قادری ترابی

منگل 27 جولائی 2021 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار رجسٹرڈ کے تاحیات چیئرمین ،ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے گلبہارزمیندار چوک ،شاہجہاں آباد، فاروق آباد،تیلی پاڑہ میں ابلتے گٹروں سے نکلنے والے گندے پانی کی رہائشی گھروں میں داخلے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اہلیان گلبہار لاوارث نہیں ہیں، گلبہار درودوسلام اور میلاد شریف کی محافل سجانے میں دنیامیں اپنی اعلیٰ شناخت رکھتاہے۔

گلبہار کے لوگوں کو کمزورسمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیںاحتجاج کی کال پر اہلیان گلبہار سڑکوں پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی، ممتازسماجی رہنمااور امن کمیٹی ضلع سینٹرل کے رکن ناصرحسین خاں، انجمن نوجوانان اسلام پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس، بزم غلامان مصطفیٰ ﷺ پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی ودیگر کے ہمراہ عید الاضحی کے بعد عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کی خصوصی دعوت پر دورے کے دوران مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کارکنان وعوام اہلسنّت حنفی بریلوی سے بات چیت کررہے تھے۔

سلیم خاں قادری ترابی نے وزیراعلیٰ سندھ ،وزیربلدیات اور دیگر ذمہ داران کو 48گھنٹے کا نوٹس دیتے ہوئے اعلان کیاکہ اگر اس دوران اہل گلبہار کی شکایات کا ازالہ نہ کیاگیا اور پوری حکومتی مشینری حرکت میں نہ آئی تو دمادم مست قلندر کی تیاری کرلی جائے،لسبیلہ پل سے ناظم آباد نمبر1،چورنگی تک ناظم آباد چورنگی سے بڑابورڈ تک اور شاہ عبدالعلیم (ڈاکخانہ)چورنگی تک مکمل دھرنادیاجائے گا۔

گلبہار کے مکین خواتین بچے بوڑھے اور جوان سڑکوں کو جام کرکے اپنے گھریلوسامان کے ساتھ ڈیرہ ڈال دیں گے اورمرکزی میلادالائنس پاکستان کے جملہ اراکین اہل گلبہار کی مکمل آواز بن کر مسائل کے حل کے لئے سب سے آگے ہوں گے۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ ہم کسی ایک افسر کو ذمہ دار قرارنہیں دے رہے ،ہم پوری حکومتی مشینری کو غیر ذمہ دارسمجھتے ہوئے احتجاج کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں