_ ہاکس بے قریب ندی میں ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق

اتوار 1 اگست 2021 22:00

٪کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) ہاکس بے قریب ندی میں ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ سول لائن سے ایک لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پورکے علاقے ہاکس بے کے قریب بے نظیر اسکیم کے پاس ندی میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا اس اطلاع پر پولیس اور ایدھی بحریہ ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، ایدھی کے غوطہ خوروں نے نوجوان کی لاش نکال کر سول اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 25سالہ اوید ولد عبدالواحد کے نام سے ہوئی جو ماڑی پور کا ہی رہائشی تھا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثائ کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی سے 48سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جیسے پولیس نے ایمبولنس کی مددسے سول اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی وجہ مو ت کا تعین ہوسکا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں