کراچی سے بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار

گرفتارملزمان خصوصی تربیت یافتہ ہیں، ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے،ایس ایس پی سٹی

جمعہ 17 ستمبر 2021 11:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کی3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ اہم کارروائی کی اور کارروائی کے دوران بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کی3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی سرفرازنواز نے بتایا ہے کہ گرفتارملزمان خصوصی تربیت یافتہ ہیں، ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔ایس ایس پی سٹی نے بتایاکہ گرفتارملزمان میں نوازافغانی،امیرنوازعرف مینادار،محمدخان شامل ہیں ، کارروائی میں ملزمان سے ایک ہینڈ گرنیڈ،2پستول اور2 کلوچرس بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزمان سیلاانفورسمنٹ ایجنسیز سیمتعلق ڈیٹا بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سرفرازنواز نے بتایا کہ گروہ کی فنڈنگ،ٹارگٹ سے متعلق معلومات بیرون ملک سے دی جاتی تھیں، سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے شہر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان سے ملنے والااسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں