القادر فاؤنڈیش کے تحت ایمیزون تربیتی پروگرام کے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے اس پروگرام سے ملک میںبے روزگار ی کے خاتمے میں مدد ملے گی ،میاں ناصر حیات مگوں نوجوانوں کی بہترین تربیت کریں گے تومستقبل کے لیئے مضبوط ہو کرابھریں گے،فیاض الیاس،آنے والا دور آئی ٹی کا ہے،حنیف موٹلانی ٹیسٹ کے زریعے مجموعی طورپر1ہزارطالب علموں کومنتخب کیاجائیگا۔پروگرام کامقصدطالب علموں کے مستقبل کوروشن بناناہے،غلام ہاشم نورانی کا خطاب
پیر 20 ستمبر 2021 18:55
(جاری ہے)
اس موقع پر القادر فاؤنڈیشن کے مینجنگ بورڈ کے ممبران عامر اقبال مدنی رضا ،عبدالصمد بڈھانی ،خرم عبدالرزاق ،اشفاق موتی والا ،روفی صدیق اور دیگر بھی موجود تھے ۔
القادرویلفیئرفائونڈیشن کے تحت ایمازان ٹریننگ پروگرام کے لیے ٹیسٹ کے ذریعے ایک ہزار طالب علموں کو منتخب کیا جائے گا ،جن کے ذریعے انہیں ملازمتوں کے مواقع حاصل ہوںگے۔میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ ملک میں تعمیری سرگرمیوں اور غربت کے خاتمے کے لیے فلاحی اداروں کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں ۔آج اس تقریب میں آکر مجھے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے۔القادر فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے جو پروگرام شروع کیا ہے اس سے ملک میںبے روزگار ی کے خاتمے میں مدد ملے گی اور اس پروگرام سے تربیت حاصل کرکے نوجوان باعزت روزگار حاصل کرسکیںگے ۔غلام ہاشم نورانی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو حکومتی سطح پر سراہے جانے کی ضرورت ہے ۔آباد کے چیئرمین فیاض الیاس نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی آبادی کا 54فیصد ہیں اور یہی ہمارا اثاثہ ہیں۔نوجوانوں کی بہترین تربیت کریں گے تومستقبل کے لیئے مضبوط ہو کرابھریں گے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیے ۔میمن فیڈریشن کے صدر حنیف موٹلانی نے کہا کہ کورونا وائرس نے جس طرح پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اس کے بعد دنیا کو معمول کی طرف لانے کے لیے انتھک محنت کی ضرورت ہے ۔اس وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آنے والادور آئی ٹی کا ہے اور اگر کسی قوم کو ترقی کرنی ہے تو اس کے لیے نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنا ضروری ہے ۔القادر فاؤنڈیشن کی جانب سے اس بڑے پیمانے پرنوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا انتہائی خوش آئند ہے ۔اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرکے نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے ۔القادر فاؤنڈیشن کے چیئرمین غلام ہاشم نورانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمازان پروگرام تین مرحلوں پرمشتمل ہے۔ ٹیسٹ کے زریعے مجموعی طورپر1ہزارطالب علموں کومنتخب کیاجائیگا۔پروگرام کامقصدطالب علموں کے مستقبل کوروشن بناناہے۔پروگرام کے زریعے نوجوانوں کے لیئے ملازمتوں کے لیئے مواقع حاصل ہوں گے۔آئی ٹی کے میدان میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔باعزت روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ای کامرس کے میدان میں ترقی کے زیادہ مواقع موجود ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ تربیت حاصل کرنے کے بعد نوجوان 3سے 4ہزار ڈالر ماہانہ کمانے کے قابل ہوسکیںگے اور ملک کو خطیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوسکے گا ۔غلام ہاشم نورانی نے کہا کہ القادر ویلفیئر فانڈیشن 11 مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے فاؤنڈیشن کی جانب سے ہزاروں افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر قائم دستر خوانوں پر غریب اور مستحق افراد کو کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار