مرتضی وہاب کے احکامات ماننے کے لیے سیاسی افسر تیار نہیں،رباب جعفری

بدھ 22 ستمبر 2021 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) آفیسرز ایکشن کمیٹی کی صدر رباب جعفری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب سے کہا ہے کہ وہ سازشی عناصر سے ہوشیار رہیں کرپشن کے بے تاج بادشاہ انہیں ناکام بنانے کے لئے خفیہ اجلاس کر رہے ہیں اور انکے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا جا رہا ہے۔ جسکی مثال یہ ہے کہرتضی وہاب کے احکامات ماننے سے سیاسی افسر تیار نہیں ۔

کرپٹ ترین اشعر علی کو ریلیف کرنے سے پی ڈی اورنگی کا انکار۔ اورنگی تھانے پر دکانیں ، ہارون نامی فرد کو ایک کروڑ میں کچی آبادی گلشن ضیاء کی زمینیں بیچ دی گئیں۔بلاک ڈی ۔ایف بلاک کے درمیان نزد بسم اللہ کاٹیج جاوید مصطفی، اشعر علی رضا عباس نے اورنگی میں لوٹ مار کی انتہا کردی۔ شکایات پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر نے فوری ریلیف کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

۔ لیکن حکم نامہ ملنے کے باوجود اشعر علی نے بھتہ مہم تیز کردی ہے۔ اور ارشد الرحمان بلڈرز، الجنت، گلشن بلال اور متعدد علاقوں کے علاوہ حلف ناموا ں پر غیر قانونی سوسائٹیز میں فروخت کی جا رہی ہے جو قطعی غیر قانونی ہے۔ کے ایم سی کے ریونیو کے بجائے اپنی جیبیں بھری جا رہی ہیں اسی طرح پانی چوری میں ملوث کے ایم سی اسپورٹس کملیکس افسران سٹی وارڈنز کو ہراساں کر ہے ہیں ۔ خفیہ اجلاس سیاسی دفتروں میں کئے جا رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر فوری ایکشن لیں۔ تمام کرپٹ اور ریوکری نہ کرنے والے افسران کو ہٹایا جائے اور کے ایم سی کی رٹ قائم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں