کراچی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی

کارروائی کے دوران متعدد مکانات مسمار کر دیے گئے،صورت حال کنٹرول سے باہر ہونے پر پولیس نے رینجرز کو بلا لیا

بدھ 22 ستمبر 2021 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) شہر قائد میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ابراہیم گوٹھ میں انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران متعدد مکانات مسمار کر دیے گئے۔آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی جانب سے مزاحمت کی گئی، مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ کریم بخش زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ قبضہ مافیا کی جانب سے کی گئی، جس سے تین افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے، علاقے میں صورت حال کنٹرول سے باہر ہونے پر پولیس نے رینجرز کو بلا لیا۔اینٹی انکروچمنٹ پولیس اور مختار کار کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بعد علاقہ مکین کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کے باہر جمع ہو گئے۔فائرنگ کے دوران ایک بچے کی ٹانگ پر گولی لگنے سے بچہ زخمی ہو گیا، علاقہ مکینوں کے مطابق قبضہ مافیا کی جانب سے پتھرا بھی کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں