جماعت اسلامی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آج عوامی احتجاجی مارچ ہو گا

بیت المکرم مسجد تا حسن اسکوائر مارچ سے حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے ، منعم ظفر کی عوام سے مارچ میں شرکت کی اپیل

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور ظالمانہ اضافے ، کھانے پینے کی اشیاء و دیگر ضرویات زندگی کی قیمتوں میں اضافے سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت اتوار 17اکتوبر کو شام 4بجے بیت المکرم مسجد تا حسن اسکوائر مین یونیورسٹی روڈ پر ایک زبردست ’’عوامی احتجاجی مارچ‘‘ منعقد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مارچ سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے ۔ سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مارچ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ڈکٹیشن کے سامنے سجدہ ریز ہونے اور عوام پر روزانہ مہنگائی کے کوڑے برسانے کے خلاف بھر پور احتجاج کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں