کم عمر ڈرائیوروںاور گاڑی کے مالک اور والدین کیخلاف ٹریفک پولیس کراچی نے کارروائی

کم عمر ڈرائیوری پر 27544 چالان اور13772000 روپے جرمانے کئے گئے

پیر 18 اکتوبر 2021 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) معزز عدالت عالیہ کے حکم پرکم عمر ڈرائیوروںاور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مورخہ 2 ستمبر سی18اکتوبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم میں درج ذیل جرمانے اور چالان جاری کئے۔ کم عمر ڈرائیوری پر 27544 چالان اور13772000 روپے جرمانے کئے گئے۔گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 15962 چالان جاری کئے گئے جبکہ 15962000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی26135 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں