کراچی ،شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 6زخمی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں مائی گاڑی پولیس چوکی کے قریب تیزرفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت 40سالہ ظفر ولد دین محمد کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی اس ہی علاقے کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

بن قاسم کے علاقے میں تیزرفتار کوسٹر ڈرائیور سے بے قا بو ہوکر الٹ گئی ،جس کینتیجے میں کوسٹر میں سوار 6مسافر محمد عمران ،حفیظ ،شمشاد،دانیال ،مہرومل اورمحمد ناصر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا ،پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کوسٹر کا ڈرائیور بابر موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔# ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں