کراچی، بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 کارند ے گرفتار ،اسلحہ برآمد

جمعہ 26 نومبر 2021 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان نے زیادہ تر وارداتیں ضلع وسطی میں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایس آئی یو/ سی آئی اے عارف عزیز کے مطابق ایس آئی یو نے شہید ملت روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے رقم نکلواکر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے 4 ڈکیت ملزمان اسد آفتاب، محمد شایان، عبدالصمد اور سفیان انجم کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں خاص طور پر ضلع وسطی میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان زیادہ تر ان لوگوں کو ٹارگٹ کرتے تھے جو بینکوں سے کیش لیکر نکلتے تھے، قبل ازیں ملزمان ڈکیتیوں سمیت کئی مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں، ملزمان کے گینگ کا ایک ممبر بینک کے اندر سے انفارمیشن باہر اپنے دیگر ساتھیوں کو دیتا تھا جو بینک سے رقم نکلواکر نکلنے والے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ فائیو اسٹار چورنگی سے لنڈی کوتل چورنگی جانے والے روڈ پر پر واقع حبیب میٹرو بینک سے نکلنے والے شخص سے ایک لاکھ روپے لوٹے، ڈیڑھ ماہ قبل فائیو اسٹار چورنگی سے لنڈی کوتل چورنگی جانے والے روڈ پر واقع یو بی ایل بینک سے نکلنے والے شخص سے پچاس ہزار روپے لوٹے، سوا ماہ قبل فائیو اسٹار چورنگی سے لنڈی کوتل چورنگی جانے والے روڈ پر واقع میزان بینک سے نکلنے والے ایک شخص سے اسلحہ کے زور پر 55 ہزار روپے چھینے، عرصہ ڈھائی ماہ قبل سخی حسن سے پیپلز چورنگی جانے والے روڈ پر واقع الفلاح بینک سے نکلنے والے ایک شخص سے 20 ہزار روپے لوٹے، کے ڈی اے چورنگی سے فائیو اسٹار چورنگی جانے والے روڈ پر واقع حبیب میٹرو بینک سے نکلنے والے شخص سے ستر ہزار روپے چھینے، ایک ماہ قبل کے ڈی اے چورنگی سے فائیو اسٹار چورنگی جانے والے روڈ پر واقع حبیب میٹرو بینک سے نکلنے والے شخص سے پچاس ہزار روپے چھینے، تین ہفتے قبل کے ڈی اے چورنگی سے فائیو اسٹار چورنگی جانے والے روڈ پر واقع حبیب میٹرو بینک سے نکلنے والے ایک شخص سے پچاس ہزار روپے لوٹے، تاہم ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں