کرپشن و بدعنوانی کیخلاف سزائے موت کا قانون بنا یا جائے،مولانا عبدالماجد فاروقی

بدھ 1 دسمبر 2021 00:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) حکمرا ن ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے بیرونی قرضوں پر انحصار کے بجائے کرپشن و بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مؤثر اقدامات کریں اور کرپشن و بدعنوانی کے خلاف سزائے موت کا قانون فوری بنائیں تبہی ملک کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان امن کونسل (صوبہ سندھ) کے صدر مولانا عبدالماجد فاروقی نے مدرسہ تعلیم القرآن بھٹائی آبادگلستان جوہرمیں ملکی مسائل اور کرپشن کے حوالے سے معروف سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالماجد فاروقی نے کہا کہ ملک و قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے ان میں کرپشن و دبد عنوانی اہم مسئلہ ہے اور جب تک کرپٹ و بدعنوان عناصروں کو سزائے موت نہیں ہوگی اس وقت تک ملکی مسائل اور کرپشن سے نجات نہیں حاصل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں