ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لیاقت آباد مین تین شادی ہالز اور ہوٹل کو سیل کردیا گیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) شہر میں کرونا کے نئے وائرس کے اثرات کے پھیلاو سے روکنے کے لئے عائد کردہ پابندیوں پر عملدر آمد کے لئے کراچی کی انتظامیہ متحرک ہوگئی ر اسسٹنٹ کمشنر کی لیاقت آباد نے رات گئے تک کھلے رہنے والے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لیاقت آباد مین تین شادی ہالز لیمسی ہال ، لولی ہال اور دہلی مسلم ہوٹل کو سیل کر دیا جبکہ ضلع وسطی میں شادی ہالز پر جرمانے بھی کئے گئے کورنگی کراسنگ پر واقع شادی ہالز میں رات دس بجتے ہی سائرن بج گئے اور مہمانوں کو شادی ہال خالی کرنے کا کہا گیا پولیس زرائع کے مطابق آج سے مزید سختیاں کی جائیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں