کراچی،منگھوپیر پولیس نے ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والاا سمگلر گرفتار کرلیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) منگھوپیر پولیس نے بلوچستان ضلع لسبیلہ کے ا سمگلر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی یونین کونسل ساکران کے علاقے چیکو باغ کے بدنام اسمگلر ولی رند کو کراچی کے علاقے منگھو پیر سے گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم ولی رند پولیس کو متعدد کیسز میں مطلوب ہے،ان کا کہنا ہے کہ ملزم چیکو باغ میں کراچی کی مسروقہ موٹر سائیکلیں اور کاریں خریدتا تھا،ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ چیکو باغ میں مزید جرائم پیشہ افراد بھی موجود ہیں،انہوں نے بتایا کہ ملزم ولی رند کراچی کے لیے ملزمان کو منشیات بھی سپلائی کرتا ہے،ایس ایس پی سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم ولی رند ڈیزل اور چھالیہ کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم ولی رند کے قبضے سے 5 کلو چرس اور آوان بم برآمد کیئے گئے ہیں،ایس ایس پی ویسٹ نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کی زیرِ استعمال کار کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں