علی امین گنڈا پور کی گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

منگل 4 جنوری 2022 00:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے ، وفاقی وزیر نے فورم کے نو منتخب صدر شبیر حسین،نائب صدور شاہین اختر و محمد مختار، جنرل سیکرٹری ابرار حسین، فنانس سیکرٹری تنویر عباس و جوائنٹ سیکرٹری زاہد علی کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب کابینہ فورم کی بہتری اوراسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرینگے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپورنے نو منتخب کابینہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کی وزارت نو منتخب کابینہ کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں