Yفیڈرل بی ایریا میں چھت سے گر کر لڑکی جاں بحق

اتوار 16 جنوری 2022 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) فیڈرل بی ایریا میں چھت سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 مکان نمبر L-58 کی چھت سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 18 سالہ طیبہ دختر غلام نبی کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے تاہم پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں