کراچی،ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

بدھ 19 جنوری 2022 15:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) کراچی میں سول اسپتال کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

کراچی میں سول اسپتال کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر کیے گئے تشدد کی قریب کھڑے دوسرے شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک اہلکار ایک شہزور ٹرک کا چالان کر رہے تھے، اس دوران ایک اہلکار گاڑی کے اندر جا بیٹھتا ہے جبکہ دیگر باہر کھڑے رہے۔شہزور کے ساتھ کھڑے نوجوان نے کچھ کہا تو اہلکار نے شہری کو تھپڑ دے مارا، دیگر اہلکار بھی نوجوان کو مل کر پیٹنے لگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں