ح*نیو کراچی مین گھر کی دہلیز پر رکشہ سوار تین خواتین نے زیوارت نوچ لئے

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) نیو کراچی مین گھر کی دہلیز پر رکشہ سوار تین خواتین نے زیوارت نوچ لئے بفرزون میں شہری نے ڈاکو پر گملے سے حملہ کردیا قسبہ میں ڈاکوؤں نے نوجوان کو گولی ماردی تفصیلات کے مطابق : بفرزون سیکٹر 4 میں ڈکیتوں نے محنت کش ٹھیلے والے کو لوٹنے کی کوشش جو کہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت ڈکیتوں پرگملہ مار کر ناکام بنا دیااتفاقی ردعمل سے ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واردات کی سی سی ٹی وی موصول ہوگئی : نیو کراچی سیکٹر 5 ای میں دن دیہاڑے گھر کی دہلیز پر رکشہ سوار خواتین کو لوٹ لیا گیا :واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ملزمان نے خواتین کو تعاقب کے بعد واردات کا نشانہ بنایادو موٹر سائیکل سوار تین ملزمان خواتین سے نقدی طلائی زیورات اور دیگر سامان چھین کر باآسانی فرار ہوگئے قصبہ کالونی ایم پی آر کالونی بلاک C چونا گراؤنڈ کے قریب ڈاکو،ؤں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر 28 سالہ نوجوان حمید اللہ ولد عید گل کو گولی مار کر زخمی کردیا جسکو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں