کراچی گلاس مرچنٹ گروپ کے وفد کی آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات، مارکیٹ مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دھانی

جمعرات 27 جنوری 2022 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) کراچی گلاس مرچنٹ گروپ کی نو منتخب ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد نے چیئرمین ذیشان خان کی قیادت میں آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور پر امن الیکشن کے انعقاد پر آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کے دیگر اراکین میں جنرل سیکریٹری محمد عاصم‘ جوائنٹ سیکریٹری عفان بیگ اور کمیٹی ممبر سعد شامل تھے۔

(جاری ہے)

آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین شرجیل گوپلانی‘ صدر زاہد امین‘ جنرل سیکریٹری محمد احمد شمسی اور محمد طیب نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزر آصف خدائی‘ سندھ تاجر اتحاد کے ترجمان اسماعیل لالپوریا بھی موجود تھے۔کراچی گلاس مرچنٹ گروپ کا الیکشن شرجیل گوپلانی‘ زاہد امین اور اسماعیل لالپوریا کی زیر نگرانی پر امن ما حول میں کرایا گیا اور ممبران نے جوش و خروش سے الیکشن میں بھرپور شرکت کی۔آنے والے وفد کو مبارکباد دی گئی اور مارکیٹ کے مسائل کے حل کے لیے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا گیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں