کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کے دوران گمشدہ ہونے والی لڑکی کی والدہ نے نیا بیان ریکارڈ کروادیا

لڑکی گھر سے گئی ہے جب کہ لڑکی کی والدہ نے پہلے بیان میں دھماکہ کی جگہ بھگدڑ مچنے سے لڑکی گمشدہ ہونے کا کہا تھا، پولیس حکام

پیر 16 مئی 2022 22:20

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کے دوران گمشدہ ہونے والی لڑکی کی والدہ نے نیا بیان ریکارڈ کروادیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کے دوران گمشدہ ہونے والی لڑکی کی والدہ نے نیا بیان ریکارڈ کروادیاہے۔پولیس کے مطابق صدر میں دھماکے کے دوران پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 15 سالہ سویرا کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ لڑکی گھر سے گئی ہے جب کہ لڑکی کی والدہ نے پہلے بیان میں دھماکہ کی جگہ بھگدڑ مچنے سے لڑکی گمشدہ ہونے کا کہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق 15 سالہ سویرا کے بھائی نے مقدمہ بھی درج کروایا ہے، مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس لڑکی کی تلاش کر رہی ہے ، لڑکی ابھی تک لاپتہ ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ متعلقہ تھانہ فیرئیر میں منتقل کردیا جائے گا۔لڑکی کے بھائی یاسر خان نے کہا کہ میں نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کراویا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کراچی کی رہائشی خاتون نے بیان دیا تھا کہ دو روز قبل صدر کے مقام پر دھماکے کے وقت میں اپنی 15 سالہ بیٹی کے ہمراہ وہاں موجود تھی ، سویرا میرے ساتھ سامان لینے صدر آئی تھی اور اس وقت ہم جس مقام پر دھماکہ ہوا وہاں کے قریب سے ہی گزر رہ تھے۔

سویرا کے والدہ نے مزید کہا تھا کہ دھماکے کے بعد میں بے ہوش ہوگئی اور جب مجھے ہوش آیا تو سویرا وہاں موجود نہیں تھی۔اس حوالے سے پولیس سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ 15 سالہ سویرا کی گمشدگی سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں