مطالعاتی مراکز کو ای لائبریری میں تبدیل کرنا ضروری ہے، ایڈمنسٹریٹر شرقی

منگل 24 مئی 2022 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا کہ مطالعاتی مراکز کو ای لائبریری میں تبدیل کرنا ضروری ہے، شہریوں کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا بلدیاتی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس ڈائریکٹر لائبریریز طلعت شکیل ودیگر افسران کے ہمراہ گلشن اقبال لائبریری اور ملحقہ پارک کے معائنے کے دوران کیا۔

انہوں نے لائبریری کے معائنے کے دوران لائبریری کی تزئین وآرائش کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ گلشن اقبال لائبریری کو درست کرنے کے بعد اس کو ای لائبریری میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ لائبریری سے ملحقہ پارک کی صورتحال پر ایڈمنسٹریٹر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی کے پارکوں کو بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش بروئے کار لا رہے ہیں لہذا فوری طور پر گلشن اقبال سے ملحق پارک کو بہتر بنا کر رپورٹ پیش کی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں