سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پراظہاربرہمی کرتے ہوئے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی

پیر 20 مارچ 2023 17:46

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پراظہاربرہمی کرتے ہوئے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سماعت 20اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ پولیس حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی۔ کراچی سے دو لاپتا افراد عبد المالک اور محمد عالم کے متعلق بھی رپورٹ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں لاپتا افراد مختلف کیسز میں گرفتار ہیں۔ دیگر 6 افراد کی بازیابی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ عدالت نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے عبد المالک اور محمد عالم کے اہلخانہ کی درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالت نے دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کرنے حکم دیدیا۔ عدالت نے دیگر لاپتا افراد کی درخواستیں 20 اپریل تک ملتوی کردیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں