سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس

اجلاس میں کراچی میں 11 یونین کونسل پر ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کا اہم اجلاس صوبائی وزیر و صدر کراچی ڈویڑن سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، کراچی ڈویڑن لیڈیز ونگ کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، انفارمیشن سیکرٹری و صوبائی وزیر شہلا رضا، محمد آصف خان، تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، پیپلز لیبر ونگ، پیپلز لائرز فورم، پیپلز اسٹوڈنس فیڈریشن، پیپلز یوتھ، پیپلز منارٹی ونگ سمیت تمام ذیلی ونگز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی میں 11 یونین کونسل پر ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر و صدر کراچی ڈویڑن سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام یوسیز پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور انشاء اللہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

ہم نے پہلے روز ہی اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ مردم شماری سے قبل کی جانے والی گھر شماری مکمل نہیں کی گئی تھی۔

حقیقی مردم شماری سندھ کے عوام کو وفاق سے ملنے والے حصہ کے لئے ضروری ہے۔مردم شماری پر ہی صوبوں کو ان کے حصہ کے ترقیاتی فنڈز اور دیگر حصہ مل پاتا ہے۔ اجلاس میں صوبہ سندھ میں جاری مردم شماری کے حوالے سے تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔اجلاس میں 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کو تمام ڈسٹرکٹ کی سطح پر منانے کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں