پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت برقرار

پاکستان کی مستحکم حکومت میسر آئی ہے، پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیرِ اعظم کے ہاتھ میں ہے، رپورٹ

جمعرات 28 مارچ 2024 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت برقرار رکھی۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی یہ حیثیت 6 ماہ کے لیے برقرار رکھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی شیئرز بازار کی حیثیت کم ہونے کے خدشات تھے، پاکستانی شیئرز بازار کی کیپٹلائزیشن سال 2017 میں 100 ارب ڈالر تھی۔بلوم برگ نے کہا کہ آج پاکستانی شیئرز مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 21 ارب ڈالر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مستحکم حکومت میسر آئی ہے، پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیرِ اعظم کے ہاتھ میں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں