حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد کی اجازت دے دی

وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈرمیں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد کی اجازت دے دی۔وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈرمیں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق گندم کی درآمد اور آٹا کی برآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 29 فروری 2024 کو نگران وفاقی کابینہ نے آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کی تھی۔واضح رہے کہ 2019 میں پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کا مقصد سمگلنگ کی روک تھام تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں