نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی

جمعرات 28 مارچ 2024 16:38

نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت 23دن سے کم کرکے صرف 15 دن کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے عوام کو ایک اور سہولت فراہم کردی ، نادرا نے سوشل میڈیا سائٹ پر پیغام میں کہا کہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی درخواست پر ڈلیوری کی مدت بغیر کسی اضافی فیس کے 23 دن سے کم کرکی15 دن کردی۔

نادرا نے کہاکہ شہری شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ارجنٹ درخواست جمع کرائیں اور صرف 15 دن میں شناختی کارڈ حاصل کریں۔اس سے قبل نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے مختلف کیٹیگری کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نئی فیسوں کا اعلان کیا تھا۔جس کے مطابق نارمل شناختی کی فیس 750 روپے اور ارجنٹ کی فیس 1500 وصول کی جارہی ہے، اس کے علاوہ ایگزیکٹو شناختی کارڈ بنانے کے لئی2500 روپے چارج کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں