کراچی: دوران افطار ڈکیتی کی واردات، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

جمعرات 28 مارچ 2024 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں کپڑا مارکیٹ میں افطار کے دوران ڈکیتی واردات، ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہوگئے ہیں، کورنگی میں غریب نواز کپڑا مارکیٹ میں افطار کے وقت ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جہاں ڈکیت دکانداروں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افطار کے وقت جب دکاندار افطار کر رہے تھے تو عین اسی وقت ڈکیت منظر میں نظر آتے ہیں۔دکاندار افطار کے بعد کھانا کھارہے تھے کہ ڈکیت آگئے، دکان میں آئے دیگر افراد بھی ڈاکوئوں کا نشانہ بن گئے، ہیلمٹ پہنا ملزم باہر پہرا دیتا ہے دوسرا دکان کے اندر اطمنان سے لوٹ مار کرتا ہے۔ڈاکو دکان سے دھول صاف کرنے والا بلور لے جانے لگتا ہے دکاندار کے کہنے پر واپس رکھ دیتا ہے، ڈاکو دکاندار سے انگوٹھی بھی اتروا لیتا ہے۔ملزمان فرار ہوتے ہیں تو دکاندار ان پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔واقعے کے خلاف پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں