سوشل میڈیا کو نفرت پھیلانے کیلیے استعمال کیاگیا،احمدندیم اعوان

ہمیں ڈیجیٹل میڈیا کو اخلاقی روایات اورعوام کی خدمت کے لیے مثبت استعمال کرنا ہوگا

جمعرات 28 مارچ 2024 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نیانسانی زندگی میں انقلاب پرپا کیاہے۔لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں سوشل میڈیا کو نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا ۔ہمیں ڈیجیٹل میڈیا کو اخلاقی روایات اور عوام کی خدمت کے لییمثبت استعمال کرنا ہوگا۔سوشل میڈیا کو مسائل اجاگر اور اسے حل کرنے کے لیے نئی جہت دینی ہوگی۔

اخلاقی اقدار کا پاس رکھتے ہوئے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاس میں افطار ڈنر کے موقع پرشہر بھر سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، یوٹیوبر، وی لاگرزاور نیوز ویب سائٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

افطارڈنرسے سندھ کے میڈیا سیکرٹری سلیم الیاس نے بھی گفتگو کی۔احمدندیم اعوان نے کہاکہ حکمران طبقہ کام کے بجائے بیان کے انداز پر زیادہ توجہ دیتا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی مسائل کی نشان دہی اور عوام کی آواز بننے کے ساتھ اس کا عملی حل بھی پیش کرتی ہے۔ مقامی مسائل اورکام کواجاگر کرنے کے لیے سوشل بہترین پلیٹ فارم ہے۔ سوشل میڈیا کو اخلاقی روایات اور عوام کی خدمت کے لییمثبت استعمال کرنا ہوگا۔

سلیم الیاس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی برپا ہے۔لیکن ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے پلیٹ فام سے ہم اپنی سیاسی مخالف کی بھی عزت کا خیال رکھتے ہیں ۔ ہماری تنقید تعمیری اورحقائق پر مبنی ہوتی ہے ۔اخلاقی اقدار کا پا س رکھتے ہوئے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے۔اگر دیگر سیاسی جماعتیں بھی اس عمل کی تقلید کرنا شروع کردیں تو سیاست یا سیاسی مخالفت ذاتی دشمنیوں میں تبدیل نہیں ہوگی ۔ یہی ہماری سیاست ہے اور یہی ہمارا پیغام ہے۔اخلاق کے دائرے میں رہ کر ہمیں اپنے مسائل کو اجاگرکرنا ہوگا۔اور پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں