امن کونسل سندھ کایوم بدر، یوم عائشہ صدیقہ ؓ پر اجلاس

جنگ بدر حق و باطل کے درمیان اہم ترین و فیصلہ کن معرکہ تھا ۔ مولانا عبدالماجد

جمعرات 28 مارچ 2024 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی صدر پاکستان امن کونسل سندھ، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن و خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبدالماجد فاروقی نے کہا ہے کہ جنگ بدر حق و باطل کے درمیان اہم ترین و فیصلہ کن معرکہ تھا ،غزوہ بدر ہی وہ موڑ ہے جب اسلام غالب اور کفر مغلوب قرار پایا ، حق کو فتح اور باطل کو شکست فاش ہوئی یہ جنگ درحقیقت دین اسلام کی ترویج و اشاعت کا دیبا چہ اور ایک ناقابل فرا موش باب ہے اس سے دنیا پر واضح ہوگیا کہ نصرت الٰہی کی بدولت مسلمان اپنے سے کئی گناہ فوج کو شکست دے سکتے ہیں غزوہ بدر میں شامل مسلمانوں نے جس قوت ایمانی کا مظاہرہ کیا اس کا اندازہ اس بات سے ہو سکتا ہے کہ باپ بیٹے کے خلاف اور بیٹا باپ کے خلاف ۔

(جاری ہے)

بھانجا ماموں کے خلاف اور چچا بھتیجے کے خلاف آیا وہ یوم بدر و یوم عائشہ رضی اللہ عنہا کی مناسبت سے امن کونسل سندھ کے مدرسہ تعلیم القرآن میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے مولانا عبدالماجد فاروقی نے کہا کہ غزوہ بدرمیں ام المؤمنین سیدہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکو یہ سعادت حاصل ہے کہ آپؓ کا دوپٹہ پرچم اسلام بنا رہا۔

حضرت عائشہ صدیقہؓ اس بات سے بھی احترام اور تعظیم کے لائق ہیں کہ خواتین میں سب سے پہلی حافظ قرآن ہونے کا اعزاز بھی آپؓ کو حاصل ہے، ہزاروں حادیث آپؓ سے روایت ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہؓ کی حیات مبارکہ عورتوں کے لئے ایک بہترین مثال ہے اجلاس سے مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد اسحاق چشتی،قاری محمد ندیم ، قاری محمدزاہدو دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں ایک متفقہ مذمتی قرارداد کے ذریعے اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی فوری جنگ بندی قرارداد کو روندنے کی مذمت کی گئی اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا مقررین نے کہا کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی جنگ بندی قرارداد پر فی الفور عمل درآمد کرائے، اسرائیل کے مذموم عزائم عالمی امن خطرہ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں