کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف غیرمعمولی حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی، آئی جی سندھ
جمعرات 28 مارچ 2024 21:40
(جاری ہے)
اجلاس میں سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب بھی موجود تھے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے کے ایریا میں ڈاکوئوں کے خلاف منظم کارروائیوں اور مغویان کی صحیح سلامت بازیابی کے لئے سی پی ایل سی سے ٹیکنیکل سپورٹ کو بھی ممکن بنایا جائے گا اور اس حوالے سے پولیس اور سی پی ایل سی کا اشتراک یقینا مفید اور ثمر آور ثابت ہوگا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کچہ ایریاز میں تعینات پولیس اہلکاروں کو 10000 روپے ماہانہ الائونس کی فراہمی کے تمام تر اقدامات کرلئے گئے ہیں چونکہ یہ الائونس صرف اور صرف کچہ ایریاز کے اہلکاروں کے لئے ہے لہذا اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ یہ الائونس کسی گارڈ یا گن مین یا دیگر سٹاف کو نہیں دیا جائیگا، بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایس ایس پیز پر عائد کی جائیگی ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں موجود کچہ ایریاز سے شہریوں کو جھانسے اور لالچ سے ہنی ٹریپ کا شکار بنانا پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ ملک بھر سے معصوم شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری،کاروبار،رشتہ،پیسہ اور سستی گاڑی وغیرہ کا لالچ دیکر کچہ ایریاز میں بلوانا اور مغوی بناکر انکے اہل خانہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ کرنیوالے ڈاکوئوں اور ان کے سرپرستوں کو ہمیں باہم روابط،موثر و مستند انٹیلی جینس کی بدولت کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لئے سندھ کے کچہ ایریاز میں قائم پولیس چیک پوسٹس کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے اور فول پروف اقدامات و حکمت عملی کے تحت شاہراہوں پر پیٹولنگ رینڈم سنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مغویوں کی بازیابی کے حوالے سے انکے اہل خانہ کیساتھ مستقل روابط کا میکنزم ترتیب دیا جائے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیابجٹ زمینی حقائق پر مبنی اور عوامی توقعات کے مطابق ہوناچاہئے، راشد علی شاہ
الماتریدی اسکالرز انسٹیٹیوٹ میں ایک سالہ التخصص فی اللغة العربیہ کورس کاافتتاح
بکھرے ہوئے سنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے،پیر ارشدکاظمی
ملک کے ممتازبلدیاتی مزدور رہنما محمد اکرم راجپوت کینسر کے خلاف جنگ میں کامیاب ،تیزی سے روبہ صحت
�اں NICHسمپوزیم ،صحت اطفال میں مساوات کی فوری ضرورت پر زور
فلسطینی صورتحال پر پاکستانی جامعات میں سناٹا باعث تشویش ہے،الطاف شکور
پی ٹی آئی نے روش بدلی ہے اور نہ ہی بدلے گی، وزیر اعلی کے پی کے کی دھمکیاں انہیں اقتدار کی جگہ جیل کی راہ ..
دوستی نہ کرنے پر شادی شدہ خاتون کے گھر پر فائرنگ ،خاتون زخمی
گندم کی کمی کا مبینہ گھپلا،کراچی پورٹ سے بحری جہاز فرار
نیشنل فورم کے تحت تعلیم سے محروم بچوں کے موضوع پر سیمنار 30اپریل کو ہوگا
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرحافظ نعیم الرحمن (آج)کراچی پریس کلب میںمیٹ دی پریس سے خطاب کریں گے
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر پہنچ گیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین