صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات اور آرکائیوز سے محمود احمد خان کی سربراہی میں شاعروں کے وفد کی ملاقات

ساکنان شہر قائد کا 29واں عالمی مشاعرہ کا دعوت نامہ دیا،کراچی میں عالمی مشاعرہ 20 اپریل کو ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

جمعرات 28 مارچ 2024 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات اور آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے محمود احمد خان کی سربراہی میں شاعروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے بین الاقوامی اور ملکی شعرا کا خوبصورت گلدستہ ساکنان شہر قائد کا 29واں عالمی مشاعرہ کا دعوت نامہ دیا،کراچی میں عالمی مشاعرہ 20 اپریل کو ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کو چیف آرگنائزر محمود احمد خان نے مشاعرے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

مشاعرہ میں ملک کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرون ملک سے شعرا بھی شرکت کریں گے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت ادبی اورثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد سے ادبی دنیا میں کراچی کا مثبت چہرہ اجاگر ہوا ہے۔کراچی میں ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام شہر میں ہر سال عالمی مشاعرہ کا انعقاد فن و ثقافت کے فروغ کے حوالے سے اہم اورمثبت کوشش ہے۔وفد میں خالدجمیل شمسی، ظفر ندیم صدیقی، توقیر اے خان ڈاکٹر شبیر آرائیں اور جمال اظہر شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں