بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ اور نرخوں میں اضافہ ظلم ہے ،علامہ شبیر حسن میثمی

بجلی تقسیم کار کمپنیاں جو عوام پر ظلم ڈھا رہی ہیں اس کے سامنے حکومت خاموش کیوں ہے،مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل

اتوار 28 اپریل 2024 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاہے کہ بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ اور نرخوں میں اضافہ ظلم ہے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کے ذریعے اور میٹر تبدیلی کے نام پر اضافی وصولیاں کی گئیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے عوام یہ سوال کر رہے ہیں کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں جو عوام پر ظلم ڈھا رہی ہیں اس کے سامنے حکومت خاموش کیوں ہے ان اداروں اور ملوث افسران کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جا رہی اوور بلنگ کے معاملات میں ان کو کھلی چھوٹ کس نے دی ہے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھنے والے حکمرانوں کو احساس نہیں کہ عوام کس اذیت سے گزر رہے ہیں قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس ہنگامہ آرائی الزام تراشیوں تک محدود ہیں یہ حکمران عوامی مسائل پر بات کرنا گوارا نہیں سمجھتے انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونے چاہیے عوام پر ایک اور خودکش حملہ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کے لیے بجلی مزید مہنگی کی جا رہی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے عوامی ووٹوں سے منتخب ہونے والے حکمران جب منتخب ہو جاتے ہیں تو اگلے الیکشن تک اپنے حلقے کی عوام میں جانا گوارہ نہیں سمجھتے آخر کب تک عوام کو بے وقوب بنانے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں