ایک ہفتے کے دوران کراچی میں ڈاکوئوں سی16مقابلے ہوئے،پولیس کا دعویٰ

اتوار 28 اپریل 2024 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈاکوئوں سے 16 مبینہ مقابلے ہوئے ہیں۔کراچی پولیس کے مطابق ان مقابلوں میں 18 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے کے دوران 949 سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ملزمان سے 40 کلو 497 گرام منشیات برآمد کی گئی، گرفتار کیے گئے اسٹریٹ کرمنلز سے 141 مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 49 موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی تحویل میں لی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں