میئر کراچی کی جانفشانی اور کراچی کے لئے خدمات اور جدوجہد مثالی ہے،رضوان احمد فکری

جمعہ 29 مارچ 2024 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اولین سابق چیئرمین پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن رضوان احمد فکری نے کہا ہے کہ میئر کراچی کی جانفشانی اور کراچی کے لئے خدمات اور جدوجہد مثالی ہے۔ وہ کراچی کے حق کے لئے ایم یو سی ٹی کے معاملے پر خود سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں ۔کراچی میں ترقی کا پہیہ چل چکا ہے۔ منہاج الحق کی بحیثیت ڈائریکٹر انکوائریز تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

با صلاحیت اور تجربہ کا ر افسر ہیں ۔کے ایم سی میں تمام شعبوں میں اچھے افسران تعینات ہوگئے ۔ اسپتالوں پر توجہ سے شہر کی قسمت جاگ گئی۔ میئر کو سلیوٹ کرتے ہیں۔ اب افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریکوریز میں میئر کو اپنی صلاحیتوں سے مضبوط کریں۔ کراچی کی ترقی کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے میئر کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

(جاری ہے)

سندھ کی حکومت ہی کی ذمہ داری نہیں کہ وہ کراچی کی ترقی کے لئے فنڈز دے ۔

وفاق پرویز مشرف کی طرح کراچی کے لئے خصوصی فنڈز جاری کرے ۔مرتضی وہاب کراچی کو چار چاند لگادیں گے۔ انکی کراچی سے محبت تب ہی ثابت ہوگی ۔ ملک کو پالنے والا شہر خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔ انہوں نے منہاج الحق کو خسوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے کے ایم سی کا نام روشن کریں گے۔ انکے لئے نیک خواہشات ہیں ۔ وہ میئر کی ٹیم کا بہترین افسر ثابت ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں