اورنگی ٹائون بلوچ پاڑہ سے ملنے والی نعش کے قتل میں ملوث 3 مبینہ ملزمان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 19:57

اورنگی ٹائون بلوچ پاڑہ سے ملنے والی نعش کے قتل میں ملوث 3 مبینہ ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹائون بلوچ پاڑہ سے ملنے والی نعش کے قتل میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسین شاہ ، سید پیر زمان اور نعیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اورنگی ٹائون بلوچ پاڑہ سے ملنے والی نعش کی شناخت صادق پٹھان کے نام سے ہوئی ہے، جسے گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد پینا فلیکس میں باندھ کر نالے میں پھینک دیا گیا تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے، مقتول کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے لواحقین کے بیانات قلم بند کرلئے گئے ہیں، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں