چیف سیکرٹری سندھ نے محکمہ انسداد بدعنوانی کے 11 افسران کو ترقی دینے کی منظوری دے دی

منگل 16 اپریل 2024 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت محکمہ انسداد بدعنوانی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 11افسران کو ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیئرمین انسداد بدعنوانی فرحت علی جونیجو سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں انسپکٹرزاہد حسین میرانی اور سرفراز شاہ کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کورائی کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی دینے کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ 8 اسسٹنٹ کو بھی بطور آفس سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17میں ترقی دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں