گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات

شہر قائد میں انفرااسٹرکچر کی بحالی ، نالوں کی بروقت اور مسلسل صفائی سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 17 اپریل 2024 20:29

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں شہر قائد میں انفرااسٹرکچر کی بحالی ، مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ، نالوں کی بروقت اور مسلسل صفائی سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر شہر قائد کے نالوں کی بروقت صفائی انتہائی ناگزیر ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ گورنراینیشی ایٹیو کے تحت اٹھائے گئے اقدامات خصوصا آئی ٹی کلاسز قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں