صوبائی وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ کاصارفین کو زائد بلنگ کے اجرا پر شدید اظہاربرہمی

بدھ 17 اپریل 2024 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) صوبائی وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ نے حیسکو، سیپکو اور کے-الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو زائد بلنگ ( over billing) کے اجرا پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے انرجی ڈیپارٹمنٹ کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ زائد بلنگ کے حوالے سے فوری طور پر حیسکو، سیپکو اورکے-الیکٹرک کے متعلقہ افسران سے ملاقات کریں اور صارفین کو زائد بلوں کے اجرا اور وصول کی گئی رقوم کی واپسی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

اس کے علاوہ جن سرکاری اور غیر سرکاری صارفین سے ڈیجیٹل میٹر لگانے کے حوالے سے رقوم وصول کی گئیں ہیں فوری طور پر انہیں میٹر لگانے کے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں۔ سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو عوام کی خون پسینے کی کمائی اسطرح سے لوٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی ہے۔ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے وژن کے مطابق عوام کو ہر قسم کے ریلیف دینے کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں