کرپشن کے باعث بلدیاتی ادارے تباہ ہوگئے، عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ، رہنماء جے یو آئی

بدھ 17 اپریل 2024 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں مولانا حبیب اللہ، مولانا عبدالکریم اور مفتی سعید احمد نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے باعث شہر کے بلدیاتی ادارے تباہ ہوگئے ہیں بلدیاتی اداروں خصوصا ٹائونز میونسپل کارپوریشنز میں غیرمتعلقہ افراد کی تعیناتی کے باعث ترقیاتی کام التوا کا شکار ہیں کیونکہ یہ افراد ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بجائے بوگس بلنگ کے زریعے پیسہ کماکر ٹائونز کی انتظامیہ کو دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ماڑی پور ٹائون میں بھی یہ سلسلہ گزشتہ ایک سال سے جاری ہے عمران شفیع کورائی نامی شخص گزشتہ ایک سال سے بغیر آرڈر کے ماڑی پور ٹائون میں کام کر رہا ہے اور ماڑی پور ٹائون کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور میونسپل کمشنر مزکورہ افسر کی سرپرستی کر رہے ہیں ماڑی پور ٹائون میں روڈ کٹنگ کی مد میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ٹائون کی آمدنی مسلسل کم ہو رہی ہے انھوں نے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی سے مطالبہ کیا کہ ماڑی پور ٹائون میں ایگزیکٹو انجینئر (بی اینڈ آر) کے عہدے پر بغیر پوسٹنگ کام کرنے والے شخص کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے اور اس عہدے پر اہل افسر کو تعینات کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں