کراچی، ہائیکورٹ نے شہری کے قتل کے جرم میں ملزم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ہائیکورٹ نے شہری کے قتل کے جرم میں ملزم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے ملزم جو ماچھی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ نے اپنا الزام کسی شبہہ کے بغیر ثابت کردیا، عینی گواہوں کی شہادت موجود ہے۔ ملزم کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں۔ سیشن جج ٹھٹھہ نے ملزم جو ماچھی کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے 22 نومبر 2016 کو نور محمد کو چھریوں سے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ نور محمد گھر سے سودا سلف لینے نکلا تھا کہ ملزم نے سوندھا ہائی اسکول کے قریب حملہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں