ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹملزمان راہگیر شہریوں کو واردات کا نشانہ بنانے کے لئے یعقوب آباد کے علاقے میں موجود تھے۔ ایس ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران یعقوب آباد میں کاروائی کرکے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 05 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے زیراستعمال برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 451/2024 بھی تھانہ سرجانی میں درج ہے۔ملزمان نے دوران انٹروگیشن اورنگی، اتحاد ٹان، سرجانی، منگھوپیر سمیت اطراف کے علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں معراج عرف حمزہ ولد محمد افضل اور زوہیب ولد اصغر شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں