فوڈ پانڈا اور سرکل کے درمیان کاروباری خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اشتراک

جمعرات 18 اپریل 2024 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان کے معروف ڈلیوری پلیٹ فارم فوڈ پانڈا نے ڈیجیٹل خواندگی،ٹیکنالوجی اور انٹر پرینیور شپ کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کیلئے وقف ادارے سرکل کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت کا اعلان کیا ہے ۔اس شراکت داری کے تحت سرکل کی جانب سے خواتین شیف کو سوشل میڈیا کے استعمال،اسمارٹ فون کی صلاحیتوںسے فائدہ اٹھانے ،ادئیگی کے گیٹ ویز کو سمجھنے اور مالی شمولیت کیلئے ٹیک پر مبنی سالوشنز کے استعمال کی تربیت فراہم کی جائیگی۔

ہیڈ آف فوڈ پانڈا اسٹریٹجک ورٹیکلز رافع منیر نے اس شراکت داری کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اشتراک فوڈ انڈسٹری میںتنوع،شمولیت اور جدت طرازی کی حمایت سے متعلق ہمارے عزم کو آگے بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیںیقین ہے کہ تربیت،وسائل اور اسٹریٹجک مدد کی فراہمی کے ذریعے ہم باصلاحیت خواتین شیف کی صلاحیتوںمیںمزید اضافہ کرسکتے ہیںتاکہ ان کیلئے ترقی اور کامیابی کے نئے مواقع پیدا ہوسکیں۔

‘‘سرکل کی سی ای او صدف عابد نے اس شراکت داری کے حوالے سے کہا کہ ’’ہمارا مقصد فوڈ پانڈا کے پلیٹ فارم کی ڈیجیٹل خواندگی اور انٹر پرینویر شپ میں سرکل کی مہارت کے ساتھ ایک مثبت تاثر پیدا کرتے ہوئے خواتین کیلئے کھانا پکانے کے شعبے میںترقی اور کامیابیوں کے نئے دروازے کھولنا ہے ۔یہ شراکت داری خواتین کو معاشی طور پر زیادہ با اختیار بنانے اور مزید جامع اور مساوی معاشرے کے قیام کیلئے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

‘‘فوڈ پانڈا کاروباری خواتین کی حمایت کے اپنے عزم کے مطابق سرکل کے تربیتی پروگرامز کے ذریعے آن بورڈ ہونے والی نئی خواتین شیف کو کمیشن پر ریلیف اور خصوصی رعایتیں فراہم کرے گا۔فوڈ پانڈا کی ٹیلی سیلز ٹیمیںہر نئے آن بورڈ ہوم شیف کے ساتھ ملکر کام کریںگی اورانہیں30دن کی انکیو بیشن سپورٹ فراہم کی جائیگی۔اس سپورٹ میںمینو میپنگ،ڈیلز اور کومبوز،قیمتوںکے تعین کی حکمت عملی،علاقائی کھانوں کی مقبولیت اور کام کے اوقات کے ساتھ اسٹریٹجک مدد شامل ہوگی،جو ہوم شیف کیلئے اس منصوبے کے ابتدائی مراحل میںقابل اعتماد مشیر کا کردار ادا کرے گی۔

مزید بر آں،فوڈ پانڈا کی جانب سے سرکل کے تربیتی پروگرامز سے فارغ التحصیل ہونے والے تربیت یافتہ ہوم شیف کے ہر اسپشلائزڈ بیج کیلئے اسپیکنگ سیشنز کا انعقاد کیا جائیگا۔ان سیشنز میںہوم شیفس کیلئے فوائد ،کاروبار میںآسانی،ون اسٹاپ حل کی پیشکش اور30دون کی انکیو بیشن سپورٹ پر زور دیتے ہوئے فوڈ پانڈا پلیٹ فارم میںشمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائیگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں