ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا

جمعہ 19 اپریل 2024 02:55

ِکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسٹیویٹا کے تعاون سے کراچی کے علاقے بفرزون میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹویٹ میں عربی زبان سکھانے کا سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔عربی زبان سینٹر کا افتتاح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومتی نے کیا۔اس موقع پر قونصل جنرل بخیت عتیق الرومتی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مخلتف شہروں میں بہت سے پاکستانی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے لوگ عربی زبان کا کورس کر کے ملازمت کرنے یو اے ای جایا کرتے تھے لیکن پھر یہ سلسلہ کم ہوگیا۔اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ گلف ممالک میں 70 لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں، زبان کا مسئلہ لوگوں کے ساتھ تھا لوگ اپنا مسئلہ زبان کی واقفیت نہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز کو نہیں بتا سکتے تھے۔

(جاری ہے)

بخیت عتیق الرومتی نے کہا کہ قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نوجوان یہاں سے عربی زبان سیکھ کر اچھا روزگار اپنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو ہر شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر ملازمت دی جائے گی۔ یہاں کے طلبائ کو جلد یو اے ای کے ویزا سینٹر بھی بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا سے کہتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر اپنے ملک کے خلاف چلنے والی ویڈیوز پر ہرگز یقین نہ کریں بلکہ انہیں ڈیلیٹ کردیا کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں