وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 19 اپریل 2024 15:24

وزیراعلیٰ سندھ  نےآئی جی   سے   مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی  رپورٹ طلب کر لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے مانسہرہ کالونی میں گاڑی میں دھماکے کے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ کوپیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سےغیر ملکی مہمانوں محفوظ رہے ،صرف ان کا ایک گارڈ زخمی ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی پر مامور سکیورٹی اہلکار کے علاج کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو واقعے کی تحقیقات کر کےتفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں