ں*وزیراعظم سے زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

& ملکی ترقی کاروباری برادری کی ترقی سے منسلک ہے۔ملک میں ایسا ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے،گفتگو

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بزنس مین گروب محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات۔ملاقات میں وفد کے ارکان نے وزیراعظم کو پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کاروباری برادری کی ترقی سے منسلک ہے۔

ملک میں ایسا ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے جس میں کاروباری برادری کو اپنے کام میں آسانی میسر ہو۔ملکی شرح نمو میں خاطر خواہ اضافے کے لیے ضروری ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو۔ملکی صنعتوں کو گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔، وزیراعظم کی ہدایت۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے تعاون سے ملکی کاروباری برادری کے مسائل کے حل تلاش کرنے کی ہدایت۔

حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت کراچی اسٹاک ایکسچینج کے 72000 پوائنٹس کی بلد ترین سطح عبور کرنے پر وفد نے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔پہلی مرتبہ ایسا وزیراعظم دیکھا جو دوبارہ منتخب ہونے کے بعد کام وہیں سے شروع کرتا ہے جہاں سے چھوڑا تھا اور ماضی میں لیے گئے اقدامات پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر بات کرتا ہے، وفدکی جانب سے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں